پاکستانی حجام کا آزادی کپ کا فائنل کی ٹکٹ دینے والے کے لیے منفرد آفر کا اعلان

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:41

پاکستانی حجام کا آزادی کپ کا فائنل کی ٹکٹ دینے والے کے لیے منفرد آفر ..
ہہاولپور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-14 ستمبر-2017ء) پاکستان کے ہر عمر کے شہری جس میں بچے سے لیکر بوڑھے تک کو پاکستان میں جاری آزدای کپ کے فائنل دیکھنے کا جنون سوار ہے تاہم کچھ لوگ اس سلسلے میں تو کامیاب ہوچکے ہیں لیکن کچھ صرف گھر بیٹھ کر ہی اپنی ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھیں گے جبکہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والےایک حجام نے اپنی دکان کے باہر ایک پوسٹر آویزاں کیا ہے جس میں اس نے ورلڈ الیون اور پاکستان کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کی ٹکٹ دینے والے کو پورا سال فری میں حجامت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

(جاری ہے)

بہاولپور کی شہری کی جانب سے اس آفر کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستان کا ہر شہری خواہ اسکا تعلق عمر کے کسی بھی حصے سے کیوں نہ ہو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوش ہے ۔ بہاولپور کے حجام نے کیا پوسٹر آویزاں کیا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔
پاکستانی حجام کا آزادی کپ کا فائنل کی ٹکٹ دینے والے کے لیے منفرد آفر ..