جڑانوالہ،کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ زخمی

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:30

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 384گ ب کا رہائشی 45سالہ حسنہ اپنی اہلیہ زینب بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتار کیر ی ڈبہ کے ڈرائیور نے کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے خاوند حسنہ دم توڑ گیا جبکہ زینب بی بی کو طبی امدا د کے بعد فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاتاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :