وزیراعلی سندھ سے ویتنام کے سفیر نگوین لوان زو کی ملاقات

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بیشتر منصوبے جن میں سڑکوں، پلوں اور کینال لائننگ وغیرہ کے لیے ہمارے پاس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے پیمانے پر میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے وزیراعلی ہاس میں آئے ہوئے ویتنامی سفیر نگوین لوان زو Nguyen Xuan Luuسے ملاقات کے دوران کہی ،جنہوں نے آج ان سے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میں ہیڈ آف ٹریڈ مشن نوگ ین ہانگ ٹین، چیئرمین پاک ویتنام غضنفر علی خان، شامل تھے جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ نے ویتنامی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اہم مواقع موجود ہیں ۔جن سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیاجاسکتا ہے۔ ویتنام کے سفیر نے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ویتنا کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :