شوگر ملز ایسوسی ایشن کاپانچ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے پر وزیراعظم ،وزیر تجارت سے اظہار تشکر

فیصلے سے کسانوں کی ادائیگیوں میں مد دملے گی،برآمد پر سبسڈی دینا بروقت فیصلہ ہے ‘ چیئرمین جاوید کیانی

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے پانچ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے پر وزیراعظم شاہد خان عباسی اوروزیر تجارت ملک پرویز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کسانوں کی ادائیگیوں میں مد دملے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی نے کہاکہ وزیرعظم شاہد خان عباسی معیشت کیلئے مثبت فیصلے کررہے ہیں جنہیں سراہتے ہیں ۔ پانچ لاکھ ٹن چینی کی برآمد پر سبسڈی دینا بروقت فیصلہ ہے ۔چینی کی صنعت اس وقت مشکلات کا شکار ہے اس کے لئے مزیداہم فیصلوں کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں وہ بھی تعاون کریں پاکستان کو مضبو ط بنانا سب کا قومی فریضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :