این اے 120 کسی کی جاگیر نہیں،سترہ ستمبر کو روشن پاکستان کے نشان انرجی سیور کی فتح ہو گی۔کاغذی شیروں کو عوام مسترد کر چکی ہے، سیاسی و مذہبی رہنماء

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے این اے 120سے امیدوا ر محمد یعقوب شیخ کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 120 کسی کی جاگیر نہیں،سترہ ستمبر کو روشن پاکستان کے نشان انرجی سیور کی فتح ہو گی۔کاغذی شیروں کو عوام مسترد کر چکی ہے۔ ہم جھوٹ کی جگہ سچ اور خیانت کی جگہ امانت لانا چاہتے ہیں۔

مودی سے دوستیاں نبھانے والے حالیہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔الیکشن کمیشن نااہل شخص کی پینا فلیکس پر تصاویر کا نوٹس کیوں نہیں لیتا۔انرجی سیور پر مہر لگا کر اپنی تقدیر بدلیں اور روشن و مضبوط پاکستان کے لئے ساتھ دیں۔ ہمارے سیاست میں آنے سے بعض لوگ سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ہمارا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی نہیں نریندر مودی سے ہے۔

(جاری ہے)

سترہ ستمبر کو موروثی،لوٹ مار کی سیاست کا جنازہ اٹھنے والا ہے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔ایک مخصوص طبقہ سیاست کو پیشہ وارانہ مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار این اے 120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ ، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، سیف اللہ خالد، مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالرئوف، حافظ شفیق الرحمن، حافظ طلحہ سعید، حافظ خالد ولید،مزمل اقبال ہاشمی، ابوالہاشم ربانی،ریاض احمد احسان،فیصل ندیم، عامر شیخ، سہیل سلیم، چوہدری شفیق، علی بٹ، محمد اشفاق، ادریس فاروقی، ضرغام خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیلا گنبد چوک ہونے والے جلسہ عام میں این اے 120کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 35مقامات سے ریلیوں کی شکل میں لوگ جلسہ گاہ پہنچے۔ اس دوران یعقوب شیخ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جاتی رہی ۔ شرکاء میں بھرپور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔امیدوار این ای120محمد یعقوب شیخ نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے جیتنے والوں نے عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہیں کئے۔

ہم لوٹ کھسوٹ کی جگہ وطن عزیز کے خزانے کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سیاست میں اترے ہیں۔قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ حلقہ این ای120کے رہائشی افراد کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کروائے گئے۔مودی سے دوستیاں نبھانے والے انتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ہم خدمت انسانیت کی سیاست کا عزم لے کر نکلے ہیں۔ سترہ ستمبر کو روشن پاکستان کے نشان انرجی سیور پر مہر لگا کر کرپشن کے سرداروں کو مسترد کریں۔

انہوںنے کہاکہ این اے 120میں شفاف الیکشن کیلئے نادرا ریکارڈمیں گڑ بڑ والے 29ہزار ووٹ منسوخ کئے جائیں۔ حکمران جماعت انتخابی مہم میں سرکاری مشینری استعمال کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کروائے۔ قوم کو ٹیکسوں سے بوجھ سے نکالیں گے اور عوام کا خون نہیں نچوڑنے دیں گے۔پاکستان میں بدامنی و دہشت گردی ختم اور اتحاد کی فضا قائم کریں گے۔

نظریہ پاکستان کی بنیاد پر وسیع تر اتحاد قائم کیا جائے گا۔ہم ملک سے کرپشن، توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں۔یعقوب شیخ نے کہاکہ وطن عزیزپاکستان کے استحکام کے لئے میدان سیاست میں آئے ہیں۔کامیاب ہو کر ملنے والا فنڈ خود کھانے کی بجائے حلقے میں لگائوں گا۔ این اے 120 کی عوام صاف پانی سے محروم ہے۔ ہمارے نوجوان ڈگریاں لیکر سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ محمد یعقوب شیخ این ای120سے آزاد امیدوار ہیں۔ انہوںنے لندن اور گلاسکو سے نہیں مدینہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ ہم اس ملک میں انبیاء کی سیاست کریں گے۔ ہم نہیں کہتے کہ ہمیں کرسی دو ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہائیں گے۔ ہم ملک میں خدمت انسانیت کی سیاست کریں گے۔

جس کو احتساب کا حوصلہ نہیں وہ پاکستان میں سیاست کا حق نہیں رکھتے۔ ہم دعوت اور فلاح انسانیت کی سیاست کریں گے۔ ملک کے کونے کونے میں اہل پاکستان کو متحد کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے حکمرانوں سے کہا تھا کہ انڈیا کی خوشنودی کیلئے نظربندیوں کے یہ سب سلسلے ترک اور اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرو۔ کشمیریوں کی مدداور عام آدمی کی سیاست کرو۔

آپ اس بنیاد پر پاکستان کو کھڑا کریں اور اگر آپ یہ کام نہیں کریں گے تو انہیں رسوائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں دعوت اور خدمت کیلئے گلی گلی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ پاکستان‘ کسی پارٹی یا شخص کے لیے نہیں اسلام کے لیے بنایا گیا تھا۔ہم نظریہ پاکستان کو لیکر سیاست میں اترے ہیں۔

آپ کے ووٹ کے تقدس کو اب تک پامال کیا گیا ہے۔ہم پاکستان میں اجالا اور روشنی لانا چاہتے ہیں۔اس وقت نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈال کر لبر ل ازم کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ سازشیں پاکستانی قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔این اے 120میں محمد یعقوب شیخ کی کامیابی کیلئے انرجی سیور پر مہر لگائیں۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام دلائیں گے۔

جدوجہد آزادی کشمیر کی مکمل مددوحمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے خون اور نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں کو اب مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔تحریک حرمت رسولﷺ کے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ سترہ ستمبر کو روشن پاکستان کے لئے یعقوب شیخ کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ لوٹ کھسوٹ اور موروثی سیاست ختم‘ اب نظریہ پاکستان اور خدمت انسانیت کی سیاست کا پرچم بلند ہو گا۔

این ای120میں آکر معلوم ہوا کہ ووٹ کے تقدس کو کیسے پامال کیا گیا۔ووٹ کے بدلے میں ابلتے ہوئے گٹر،گندی نالیاں اورگندگی کے ڈھیر دیے گئے۔ حکمران جماعت شکست سے بچنے کے لئے دائو بیچ کھیل رہی ہے لیکن سترہ ستمبر کو شکست ان کا مقدر بنے گی۔انرجی سیور روشن پاکستان کی علامت ہے۔ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے انرجی سیور پر مہر لگائیں۔دفاع پاکستان کونسل کے رہنما حافظ عبدالرئوف نے کہا کہ ہم نے میدان سیاست میں قدم رکھا تو یاروں کے قدم اکھڑ گئے۔

بعض لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اس لئے لوٹ کھسوٹ،موروثی سیاست اورووٹ کے تقدس کی پامالی کرنے والوں کی سیاست کا جنازہ اٹھنے والا ہے اور اسکی جگہ نظریہ پاکستان،استحکام پاکستان ،خدمت انسانیت کی سیاست کا پرچم بلند ہو گا۔ملی مسلم لیگ کے چیف کو آرڈینٹر حافظ خالد ولید نے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ ان سے ہے جنھوں نے جیتنے کے بعد کبھی حلقہ میں شکل نہیں دکھائی۔

اہلیان حلقہ این اے 120سے اپیل کرتا ہوں کہ نظریہ پاکستان و کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔اگر چاہتے ہیں کہ ہم ہر میدان میں ترقی کریں تو ہمارا ساتھ دیں اور انرجی سیور پر مہر لگا کر پاکستان کو اندھیروں سے روشنی میں لے کر آئیں۔عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے والوں کو مسترد کرنے کا وقت آگیا۔دفاع پاکستان کونسل کے رہنما حافظ طلحہ سعید،ابوالہاشم ربانی، محمد اشفاق، شیخ عامر، ادریس فاروقی و دیگر نے کہا کہ ہم میدان سیاست میں اس پاکستان کے لئے اترے جس کے ماتھے کا جھومر لاالہ الااللہ ہے۔

اس نظریاتی مملکت کوہم اپنی آنکھوں سے لٹتا،کٹتا ،پھٹتا ہو ا نہیں دیکھ سکتے ،ہم اس کے پاسباں،محافظ اورچوکیدار ہیں۔این اے 120سے عوام انرجی سیور پر مہر لگائیں۔

متعلقہ عنوان :