این اے 120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ کی انتخابی مہم، 35مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ کے نیلا گنبد چوک میں ہونے والے بڑے انتخابی جلسہ میں شرکت کیلئے 35مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں ۔

(جاری ہے)

این اے 120کے مختلف علاقوں قصور پورہ، کریم پارک، موہنی روڈ، کھوکھر ٹائون، بلال گنج، ابراہیم روڈ، آئوٹ فال روڈ، ساندہ ، چوبرجی، اسلام پورہ، کرشن نگر، مزنگ، ٹیمپل روڈ، راجگڑھ، انارکلی، اردو بازار، گنگا رام، بھاٹی اور دیگر علاقوں میں نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔

ریلیوں کے نیلا گنبد چوک پہنچنے پر ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ۔اس دوران زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ پیدل، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار نوجوانوں نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کی جانب سے یعقوب شیخ قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے زور دار نعرے لگائے جاتے رہے۔یعقوب شیخ کے اس انتخابی جلسہ میں زبردست عوامی قوت کا اظہا رکیا گیا ۔