سال 2017خضدار کے عوام پرمہربان ہو کرنمودار ہوا،اربوں روپے کے منصوبوں کا جال خضدار میں بچھ گیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:00

کوئٹہ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء)سال 2017خضدار کے عوام پرمہربان ہو کرنمودار ہوا۔اربوں روپے کے منصوبوں کا جال خضدار میں بچھ گیا ،اربوں روپے کے پراجیکٹس پرخضدارسٹی اورضلع کے تحصیلوں میں تعمیراتی کام جاری ہے جن میں سے بعض منصوبوںپرتعمیراتی کام مکمل ہونے کو ہے ، آڈیٹوریم ،ڈیجیٹل لائبریریز، اسپورٹس کمپلیکس ، ٹراما سینٹر،ہیلتھ سینٹرز،روڈز،واٹرسپلائی اسکیم سمیت بہت سارے منصوبے شامل ہیں،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے اتنی بڑی تعداد میں منصوبوں کی تشکیل اور خطیر رقم فراہمی کو خضدار کے عوام کی خوش قسمتی قرار دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور بعض منصوبوں پرآئندہ چند روز میں کام شروع ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

خضدار سٹی میں نیو آڈیٹوریم بن رہاہے جس کی لاگت 8کروڑ روپے ہے ،ڈویژنل کمپلیکس 6کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے ،خضدار میں تین لائبربیری عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔خضدار سٹی میں ڈیجیٹل لائبریری 5کروڑ روپے ،کرخ میںپبلک لائبریری ایک کروڑ روپے ،زہری میںپبلک لائبریری ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔

خضدار شہر میں اسپورٹس کمپلیکس2کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے ۔خضدار شہرسے متصل ہناری پہاڑوں کے دامن میں ہناری ڈیم 12کروڑ روپے سے بن رہاہے۔کرخ بازار میں ٹف ٹائل روڈ کے لئے ایک کروڑ50لاکھ روپے کا منصوبہ ہے ۔ایدھی تا فیروزآباد روڈ ، 4کروڑ روپے ، صالحزئی روڈ 4کروڑ روپے ،سول کالونی سیوریج سسٹم اور روڈ 2کروڑ روپے ، خلق جھالاوان ٹو شہزاد سٹی ایک کروڑ روپے ،آرایچ سی کرخ 2کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہے ہیں ۔

ایک کروڑ روپے کی لاگت سے خضدار پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر بھی مکمل ہونے کو ہے اور کروڑوں روپے کے واٹرسپلائی اسکیم منصوبے ، شمسی توانا سے بجلی کی فراہمی و دیگر بہت سارے منصوبے شامل ہیں ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ خضدار کی تاریخ میں پہلی باراتنے بڑے منصوبے بن رہے ہیں اور اتنی خطیر رقم خرچ ہورہی ہے اس کی نظیرماضی میںنہیں ملتی ہے ۔

موجودہ حکومت نے قریباً عوام کے تمام مسائل اور ضروریات کا احاطہ کرکے ضلع کو بہت پیسہ فراہم کیا ہے ۔ شہر میں آڈیٹوریم کی کمی تھی تاہم اب 8کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خضدار سٹی میں آڈیٹوریم بن رہاہے ۔ جس کا فائدہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام طبقات کو ہوگا۔ ڈویژنل کمپلیکس6کروڑ روپے سے بن رہاہے ۔ موجودہ کمپلیکس کئی دھائی پرانا ہے ایک نئے ڈویژنل کمپلیکس کی اشد ضرورت تھی وہ بھی بن رہاہے ۔

اسپورٹس کمپلیکس دو کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے خضدار میں ڈیمز بنا نے کی اشد ضرورت تھی ہناری ڈیم منصوبے پر کام کا اغاز ہوچکا ہے اور بارہ کروڑ روپے اس منصوبے پر خرچ ہونگے خضدار ضلع میں تین لائبریری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جن میں ایک ڈیجیٹل لائبریری کانام سے خضدا ر شہر میں بن رہاہے جب کہ ایک کرخ اوراوریک لائبریری تحصیل زہری میں بن رہی ہے خضدار میں بننے والی لائبریری کی لاگت پانچ کروڑ روپے ہے جب کہ کرخ اور زہری میں بننے والی لائبریری منصوبے ایک ایک کروڑ روپے کے ہیں اسپورٹس کمپلیکس دو کروڑ روپے اس پر خرچ ہونگے ۔

علاوہ ازیں اور بہت سارے منصوبے ہیں کہ جن پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے اور نئے منصوبوں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کررہی ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی ضرورتیں بھی پوری ہونگی اور جدید سہولیات عوام کو میسر آئیں گی ۔صحت تعلیم مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بہت سارے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔