ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کمیشن بلوچستان کا ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ کاکڑ کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:00

کوئٹہ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کمیشن آف بلوچستان سید نصیرشاہ اور وزارت انسانی حقوق کمیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر ذوالفقار نے انسانی حقوق کمیشن بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ کاکڑ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی قابل اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :