ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گھاٹگے 27 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) بھارت کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گھاٹگے 27 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔سابق بھارتی فاسٹ بالر ظہیر خان اور فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ساگریکا کی کافی عرصے سے دوستی چل رہی ہے اور دونوں کو آئی پی ایل میچز سمیت کئی اہم تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منگنی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت شادی کی حوالے دونوں نے بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ساگریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب کچھ میرے لیے بہت غیر متوقع تھا، مجھے یہ تو پتہ تھا ہماری دوستی مزید آگے جائے گی لیکن مجھے اس کی بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ ظہیر خان مجھے اتنی جلدی شادی کی پیش کش کریں گے اور اسی وجہ سے ہم اس وقت شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکے تھے۔رپورٹس کے مطابق ظہیر خان اور ساگریکا نے شادی کی تاریخ طے کر لی ہے اور وہ 27 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔واضح رہے ساگریکا نے ہاکی پر بننے والی معروف بالی ووڈ فلم ’چک دے انڈیا‘ میں پریتی سبروال کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :