پی سی بی نے یونس خان اور شاہد آفریدی کیلئے اعلان کیے گئے 2 کروڑ روپے ایدھی فاونڈیشن کو دینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 ستمبر 2017 21:42

پی سی بی نے یونس خان اور شاہد آفریدی کیلئے اعلان کیے گئے 2 کروڑ روپے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء) پی سی بی نے یونس خان اور شاہد آفریدی کیلئے اعلان کیے گئے 2 کروڑ روہے ایدھی فاونڈیشن کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی سی بی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان اور شاہد آفریدی بورڈ کےنہیں پوری قوم کےہیروزہیں۔ یونس اورآفریدی کے نہ آنے کا دکھ ہے مجھے دونوں بہت پیارے ہیں۔ کاش یونس اور آفریدی یہاں آتے تو انہیں انعام دیتے۔ تاہم اب انہیں دیے جانے والے 2کروڑروپےایدھی فاؤنڈیشن کودینگے۔