شکارپور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،5 ملزمان گرفتارکر کے چھینی گئی موٹرسائیکلیں بر آمد کر لیں

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:20

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) ایس ایس پی شکارپورکی اہم ہدایات پر رستم پولیس کا کچے میں جرائم پیشہ اور روپوشوں کے خلاف کاروائی ، 5 ملزمان گرفتار، چھینی گئی 3 موٹرسائیکلیں برآمد،جبکہ سندھ بلوچستان شاہراہ پر 2000 ہزار گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ ، 100 گاڑیاں چالان کردی گئیں ، قیام امن کے لیے کاروائیاں بڑھادی ہیں ،ترجمان پولیس اطہرچنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپورعمرطفیل نے شکارپورمیں تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ ، روپوش اور اشتہاری ملزمان سمیت محرم الحرام میں قیام امن کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی پولیس کو ہدایات کی ہیں ، جس کے بعد شکارپورپولیس نے پے درپے کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے ، ترجمان شکارپورپولیس اطہرچنا نے رابطہ کرکے بتایاکہ ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل کی اہم ہدایات پر رستم تھانہ کی پولیس نے کچے کے علاقے میں اہم کاروائی کرکے 5 ملزمان گرفتارکرلیے ہیں ، جبکہ کاروائی کے دوراں چھینی گئی 3 موٹرسائیکلیں بھی برآمدکرلیے ہیں ، ملزمان پرمقدمہ درج کرلیاہے ، دوسری طرف ایس ایس پی کی ہدایت پر سندھ بلوچستان کوئٹہ ،جیکب آبادقومی شاہراہ پر ہمایوں ایٹ جاگھن تھانہ ، سلطان کوٹ تھانہ ، جھان واہ تھانہ ، لوڈراتھانہ کی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کی جس میں 2000 سے زیادہ چھوٹی بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیاگیا، جبکہ 100 گاڑیوں کو کوائفنامکمل ہونے اور غیرقانونی اشیاء استعمال کرنے کے باعث چالان کردیاگیاہے ، انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوراں چاروں صوبوں کی حدودمیں اپنی ٹیموں کو متحرک کردیاہے پولیس کے جوان گشت بڑہادیاہے ، کسی سے بھی رعایت نہیں ہوگی ، امن وامان کی قیام کے لیے شاہراہوں اور کچے ، پکے کے دیہات میں سرچ آپریشن ، چھاپے ، اسنیپ چیکنگ بڑھادینگے ، ادھر گشت کے دوراں پولیس ٹیموں کی راہ گیروں ،خلق خداسے نارواسلوک کی بھی مسافروں نے شکایات کی اطلاع ملی ہیں ، جن کے خلاف ایس ایس پی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :