دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ستر ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکی ،انیس قائم خانی

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:05

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ستر ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء)صدر پاک سرزمین پارٹی انیس احمد قائم خانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ستر ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکی ہے اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں 123 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ17 سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امداد کے نام پر صرف دس ارب ڈالر پاکستان کو ملے ہیں ،دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے جب کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کے روجھان میں اضافہ کرنے کا باعث بن رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان خطہ اور دنیا میں امن کی بحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔