سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے کے خلاف مہم چلانے کے لیے آ ئی جی سندھ کو ہدایت جاری کردیں، گٹکے سے متاثرہ مریضوں کی تفصیلات طلب

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:05

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے کے خلاف مہم چلانے کے لیے آ ئی جی سندھ کو ہدایت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے شہر میں گٹکے اور مین پوری کی فروخت کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ صحت سے مین پوری اور گٹکے کے استعمال سے متاثرہ مریضوں کی تعداد طلب کرتے ہوئے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی درخواست گزار کا موقف ہے کہ صوبے میں پابندی کے باوجود گٹکے اور مین پوری کے نام پر لوگوں کو زہر فروخت کیا جارہا ہے اس کے استعمال سے نوجوان نسل او ر شہری میں منہ کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں سماعت کے موقع پر عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالت نے تمباکو سے تیار کردہ اشیاء کے بارے میں موجود قانونی رپورٹ طلب کی تھی جو پیش نہیں کی گئی عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ مین پوری اور گٹکے کی فروخت کے خلاف ضلعی سطح پر مہم چلائی جائے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ لوگ مررہے ہیں ادارے سورہے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :