ورلڈ الیون کی پاکستان آمد دراصل ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا ہے اس سے دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی اور کرکٹ کے دیوانوں کو وطن عزیز میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ،مایہ ناز آل رائونڈروسابق کپتان وسیم اکرم

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم اور مایہ ناز آل رائونڈروسابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد دراصل ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا ہے اس سے دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی اور کرکٹ کے دیوانوں کو وطن عزیز میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز علی زاہد خاں سے ملاقات میں کیا اس موقع پر وسیم اکرم کی بیگم بھی موجود تھیں وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں دہشت گردی کا ناسور ختم ہوچکا ہے وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں ایک عرصہ بعد قذافی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر پورے انہماک سے میچ دیکھا اور پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی وسیم اکرم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں کرکٹ کے عالمی میلے سجیں گے اور لوگ دنیا کی ہر ٹیم کو پاکستان میں کھیلتے ہوئے دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ علی زاہد خان نے وسیم اکرم کے خیالات کی تائید کی اور یقین دلایا کہ حکومت اور پاک فوج پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔