سابق وزیر مملکت میر خالد احمد خان کی آصف زدراری سے ون ٹو ون ملاقات ،گھوٹکی کی سیاست اور دیگر امور پر بات چیت

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) سابق وزیر مملکت میر خالد احمد خان کی بلاول ہائوس میں آصف زدراری سے ون ٹو ون طویل ملاقات ۔گھوٹکی کی سیاست اور دیگر امور پر بات چیت ۔زرداری کی جانب سے گھوٹکی میں الیکشن مہم شروع کرنے کی ہدایات ۔تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والے معروف سیاستدان اور سابق وزیر مملکت میر خالد احمد خان لونڈ کی جانب سے سابق صدرآصف زرداری کے مابین بلاول ہائوس میں ون ٹو ون طویل ملاقات کی گئی جس میں گھوٹکی کی سیاست اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بعد ازاں آصف زرادری نے میر خالد احمد خان لونڈ کے ہمراہ گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے مہر گروپ کے رہنما علی نواز عرف راجہ خان مہر سے بھی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری کی جانب سے پارٹی رہنمائوں کو گھوٹکی میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ روزنامہ دنیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر میر خالد احمد خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے ان کی ملاقات خوش آئند رہی ہے جس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں پیپلز پارٹی ہمیشہ نا قابل شکست رہی ہے اور اس بار بھی پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کوئی بھی دوسری پارٹی اپنا لوہا منوانے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خد مت کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی سے چاروں صوبوں کی عوام محبت کرتی ہے ۔آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ میرپور ماتھیلو کے عوام اور شہرکے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔