عوام کے ووٹ کی طاقت سے 17ستمبرکو فیصلہ ہوجائیگا

نوازشر یف صادق اور امین ہیں ‘مر یم نوازشر یف عمران خان کا نام بھی مت لیں وہ ایک چلا کارتوس اور پیٹا ہوا مہرہ ہے ‘ہمارا مخالفین میدان میں شکست کھاتا ہے اور میدان سے باہر نکل کر سازشیں کر تا ہے ‘ملک کی ترقی بھی نوازشر یف کیساتھ جڑی ہوئی ہے جب نوازشر یف نہیں تو دہشت گردی ‘لوڈشیڈ نگ بھی ہوتی ہے جب وہ آتا ہے تو لوڈشیڈ نگ اور دہشت گردی بھی ختم ہوتی ہے‘سب کو نظر آرہا ہے کہ شیر بازی لے جائے گا مگر دشمن کو کبھی کمزور نہیں سمجھنا کیوں کہ آپ کا مخالف سازشی بھی ہے اور بزدل بھی ہے ‘الیکشن کے دن ہر یونین کونسل کو خود مانٹیر کر وں گی اور کارکنان بھی الیکشن کے روز کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کیلئے میدان میں نکلیں ‘ جمعرات کے روز ایوان اقبال میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01

عوام کے ووٹ کی طاقت سے 17ستمبرکو فیصلہ ہوجائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشر یف کی صاحبزادی مر یم نوازشر یف نے کہا ہے کہ 17ستمبرکو عوام کے ووٹ سے فیصلہ ہوجائیگا نوازشر یف صادق اور امین ہیں ‘عمران خان کا نام بھی مت لیں وہ ایک چلا کارتوس اور پیٹا ہوا مہرہ ہے ‘ہمارا مخالفین میدان میں شکست کھاتا ہے اور میدان سے باہر نکل کر سازشیں کر تا ہے ‘ملک کی ترقی بھی نوازشر یف کیساتھ جڑی ہوئی ہے جب نوازشر یف نہیں تو دہشت گردی ‘لوڈشیڈ نگ بھی ہوتی ہے جب وہ آتا ہے تو لوڈشیڈ نگ اور دہشت گردی بھی ختم ہوتی ہے‘سب کو نظر آرہا ہے کہ شیر بازی لے جائے گا مگر دشمن کو کبھی کمزور نہیں سمجھنا کیوں کہ آپ کا مخالف سازشی بھی ہے اور بزدل بھی ہے ‘الیکشن کے دن ہر یونین کونسل کو خود مانٹیر کر وں گی اور کارکنان بھی الیکشن کے روز کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کیلئے میدان میں نکلیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایوان اقبال میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مر یم نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ این اے 120میں (ن) لیگ پہلی بھی جیت چکی ہے اور اب بھی17ستمبر کو بھی عوام میاں نوازشر یف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ن) لیگ کو ہی کامیاب کر یں گے اور ہر طرف شیر ہی شر نظر آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشر یف اس ملک میں ترقی کی علامت ہے اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی سمیت ہر بڑے کام پر میاں نوازشر یف کی مہر ہے اور پوری قوم جانتی ہے کہ جب بھی اس ملک میں نوازشر یف کی حکومت ہوتی ہے تو ملک میں ہر طرف ترقی اور خوشحالی ہی نظر آتی ہے اور ملک کو بحرانوں کے بجائے ترقی ملتی ہے ۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا نام بھی نہ لوں اس کا کردار مہر ے زیادہ کچھ نہیں وہ جھوٹا اور بزدل ہے اورا س کو ایک بار نہیں کئی بار شکست ہوئی ہے اور جب وہ میدان میں شکست سے دوچار ہوتا ہے تو وہ میدان سے باہر نکال سازشیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو جذبہ آج دیکھ رہی ہوںا س سے پہلے کبھی نہیں دیکھا اور17ستمبر کو عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت سے بتانا ہوگا کہ نوازشر یف صادق بھی ہے اور امین بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھے کی 17ستمبر کو شیرہی کامیاب ہوگا (ن) لیگ ملک اور قوم کی تر قی کی جنگ لڑ رہی ہے ہماری ان قوتوں کے ساتھ بھی جنگ بھی ہے جو ہمارے لیڈر نوازشر یف اور پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کر تیں ہیں نوازشر یف اپنے لیے نہیں پاکستان اور قوم کے لیے جنگ لڑ رہا ہے نوازشریف پاکستان کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کے خلاف لڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ورکر ز شیر ہیں اور انکی وجہ سے نوازشر یف تمام سازشوں کے باوجود باربار آتا ہے اور انکے مخالفین کو بار بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :