چارسدہ،انو کھا احتجا ج ،فاروق اعظم چوک میں غریب شخص کے رہائی کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کیلئے چارپائی رکھ کر پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی

تھانہ پڑانگ کے ایس ایچ او کی طرف سے علاقے کے غریب شخص کی حبس بے جا میں رکھنے اور اُن سے طلب شُدہ رشوت دینے کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی غرض سے فا رو ق اعظم چوک پہنچ گئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:56

چا رسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) چارسد ہ کی تا ریخ میں انو کھا احتجا ج۔ تھانہ پڑانگ کے ایس ایچ او کی طرف سے علاقے کے غریب شخص کی حبس بے جا میں رکھنے اور اُن سے طلب شُدہ رشوت دینے کیلئے علاقے کے لوگوں نے چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں غریب شخص کے رہائی کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کیلئے چارپائی رکھ کر پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پڑانگ پو لیس کے خلا ف نعرے درج تھے، مظا ہر ین چا رپا ئی اٹھا کر چندہ جمع کرنے کی عرض سے ایک بڑے جلو س کے شکل میں فا رو ق اعظم چوک پہنچ گئے ۔ چو ک میں چا رپا ئی رکھ کر چند ہ ما نگنے کے بعد مظا ہر ین سے خطا ب کرتے ہوئے جو ہر علی سکنہ میا ں کلے پڑانگ نے کہا کہ گزشتہ تین دنو ں سے میر ے بیٹے عبداللہ کو جو ا د نا می پو لیس اہلکا ر نے اٹھا کر تھا نہ پڑ انگ لے گئے ہیں اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم سے تیس ہزا ر روپے رشو ت ما نگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بہت غریب ہیں اور محنت مزدور ی کر تے ہیں ہما رے پا س رقم نہیں ہے کہ اپنے بیٹے کہ رہا ئی کے بد لے ایس ایچ او پڑ انگ کو دے دیں اس لئے خا ند ان اور اہل علا قہ کی مشا ور ت سے ایس ایچ او پڑانگ کے لئے چند ا مہم شرو ع کی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو بے گناہ گر فتا ر کرکے تین دنو ں سے حبس بے جا میں رکھا ہے با ر بار جا نے کے با وجو د پو لیس گر فتا ری سے لا علمی کا اظہا ر کر رہے ہیں ۔

جب کہ جو ا د پو لیس اہلکا ر کا کہنا ہے کہ جب تک SHO پڑانگ کی لئے تیس ہزا ر روپے کا بند و بست نہیں کی جا تی تو اس وقت تک رہا ئی ممکن نہیں انہو ں نے کہا کہ یہ کہا ں کا انصا ف ہے کہ میر ے بیٹے کے خلا ف کسی نے دعو یداری نہیں کی ہے اور نہ میرا بیٹا کسی جرا ئم پیشہ افراد کو پہچا نتا ہے مگر اسکے با وجو د بھی انکو مستری کی دکا ن سے اٹھا کر سا تھ لے گئے ہیں انہوں نے صو با ئی حکو مت اور پولیس کے اعلی حکا م سے اس سلسلے میں تحقیقا ت کر کے اور وا قعہ میں ملو ث اہلکا ر کے خلا ف قانو نی کاروائی کی جا ئے بصور ت دیگر احتجا ج کا سلسلہ جا ری رہیگا بعد ازاں مظا ہرین سٹی پو لیس سٹیشن کے سا منے پہنچ گئے جہا ں پر ڈی ایس پی چارسدہ کی دفتر میں ڈی ایس پی علا مہ اقبالSHO سٹی ولا یت خان ایس ایچ او پڑانگ ایو ب خان سا بق نا ظم اور پی ٹی آ ئی کے نا ظم عا بد خان اور متاثرہ خاندان کے ما بین مذا کرات کے بعد جو ہر علی سے تحریری درخواست لے کر انکو ائر ی کرنے کی یقین دہا نی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :