بلاتفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،اسپیکر سندھ اسمبلی

برماکے مسلمانوں پر ظلم وستم اور مظالم کوروکنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے،گڈاپ ٹائون کے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا ،آغا سراج درانی برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم نے انسانیت کو ہلاکر رکھ دیا ہے ، نور شیر آکا خیل چیئر مین اتحاد پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:56

بلاتفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،اسپیکر سندھ اسمبلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) آکا خیل اتحاد پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین نور شیر آکا خیل نے وفد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغاسراج درانی سے ملاقات کی برما سمیت گڈاپ ٹائون کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں نورشیر آکا خیل نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم نے انسانیت کو ہلاکر رکھ دیا ہے ،برما کے مسلمانوں کو ان کے حقوق اور تحفظ دلانے کیلئے سندھ حکومت مثبت کردار ادا کرئے ،ملک بھر کے عوام برما کے مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کے خلاف سراپائے احتجا ہیں ہماری تنظیم آکا خیل اتحاد پاکستان برما کے مظلوم مسلمانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں برما کے مسلمانوں کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت برما کے مسلمانوں بھائیوں ،مائوں ،بہنوں کو تحفظ دلانے کیلئے اہم کردار ادا کریگی ،انہوں نے اس موقع اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی توجہ گڈاپ ٹائون بالخصوص سہراب گوٹھ کے مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں سیوریج کا سسٹم نہ ہونے کے برابر ہے گلی محلوںمیں گندے پانی کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے ،کوئی بھی گڈاپ ٹائون کے مسائل حل کرنے کیلئے توجہ نہیں دے رہا ہے ،سہراب گوٹھ میں پارک منظور ہواتھا وہ پارک بھی کچرے ڈھیر بناہوا ہے پارک کو فوری طور پربناکر عوام کوتفریح کیلئے مہیا کیا جائے، اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم بلاتفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،گڈاپ ٹائون کے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا ،برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم کو روکنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے ہماری حکومت برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :