حکومت فروغ تعلیم کے لیے مسلسل کوشاں ہے ‘رانا مشہود احمد خاں

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:54

حکومت فروغ تعلیم کے لیے مسلسل کوشاں ہے ‘رانا مشہود احمد خاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت فروغ تعلیم کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ صوبے سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کرکے جنوبی ایشیاء میں پنجاب سماجی ترقی اور خوشحالی کا ماڈل بن کر اُبھرے ۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے افسران اور فیلڈ سٹاف کا فرض ہے کہ وہ فروغ تعلیم کے اہداف کے حصول کے لیے بھر پور انداز سے کام کریںتاکہ کوئی بچہ غربت اور افلاس کی بنا پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پالیسی ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فیلڈ اسٹاف کو چاہیے کہ وہ والدین کو حصول علم کی اہمیت سے آگاہ کریں اور اُنہیں بتائیں کہ غربت اور بے روزگاری کے چنگل سے نکلنے کا واحد راستہ تعلیم میں مضمر ہے۔

والدین اپنے بچوں کو چائلڈ لیبر کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے سکول بھیجیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے فروغ تعلیم کے عمل کو قومی مہم کے انداز میں آگے بڑھایا ہے کیونکہ قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا واحد راستہ تعلیم کے فروغ میں پوشیدہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران محکمانہ اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ حکومتی پالیسیوں پر بنیادی سطح پر موثر انداز میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :