واضح نظر آرہا ہے شیر بازی جیت جائے گا
نواز شریف کے شیرو !آنکھیں کھلی رکھ کر بزدل دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے ‘ مریم نواز نواز شریف کا مخالف بار بار ہارتا ہے اور پھر باہر جا کر سازش کرتا ہے ، اسکی حیثیت پٹے ہوئے مہرے اورچلے ہوئے کارتوس سے زیادہ نہیں عوام نے ہی صرف نواز شریف سے اپنا نصیب نہیں جوڑا بلکہ ملک کی ترقی بھی نواز شریف سے جڑی ہوئی ہے‘ ایوان اقبال میں کنونشن سے خطاب
جمعرات 14 ستمبر 2017 21:54
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کا لیڈر بھی شیر ہے اور آپ بھی شیر ہو لیکن آپ کا دشمن آپ کا مخالف جھوتا ، بزدل اور سازشی ہے ۔
جب وہ مقابلے میں آتا ہے تو نواز شریف سے ہارتا ہے بلکہ بار بار ہارتا ہے اور میدان سے باہر جا کر سازشیں کرتا ہے ۔ اس موقع پر کارکنوںنے رو عمران رو کے نعرے لگانے شروع کر دئیے جس پر مریم نواز نے کہا کہ کہ اس کا نام بھی مت لو اس کی اہمیت مہرے سے زیادہ کچھ نہیں رہی ، وہ چلے ہوئے کارتو س سے زیادہ کچھ نہیں بلکہ اب وہ مہرہ بھی وہ ہے جو پٹ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف عوام نے ہی اپنا نصیب نواز شریف سے نہیں جوڑا بلکہ ملک کی ترقی بھی نواز شریف سے جڑی ہوئی ہے ۔ انہوںنے شرکاء سے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب نواز شریف نہیں ہوتا تو دہشتگردی بھی آتی ہے ، لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے بھی ہوتے ہیں ،معیشت بھی ڈوبتی ہے ، دھماکے بھی ہوتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے جب نواز شریف آتا ہے توبجلی بھی آتی ہے ، دہشتگردی کے اندھیرے بھی دور ہوتے ہیں ، معیشت بھی ترقی کرتی ہے ، بجلی کے کارخانے بھی لگتے ہیں ، کاروبار بھی چلتا ہے، سی پیک بھی ہوتا ہے بلکہ ملک میں ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے ۔ میرے بھائیوں نظر آرہا ہے کہ شیر بازی لے جائے گا لیکن نواز شریف کے شیرو ایک بات یاد رکھنا اپنے دشمن کو کمزور نہ سمجھنا ، وہ بزدل اور سازشی بھی ہے اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ، سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔ نواز شریف کے سپاہی بن کر گلی گلی محلے محلے میں ڈیوٹی سر انجام دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی دینی ہے ،17ستمبر کو ہر یونین کونسل کے نتیجے کو مانیٹر کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ17ستمبر کوثابت کرنا ہے کہ آپ کا لیڈر صادق بھی ہے او رامین بھی ہے ، وعدہ کرو 17ستمبرکو نوازشریف کو چوتھی بار کامیاب کرائو گے ۔کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے باہر نہیں نکال سکتی۔ انہوںنے کہا کہ این اے 120میں کارکنوں کاجو جذبہ دیکھا اس نے سب واضح کر دیا ہے ،کارکن وعدہ کریں کہ ہر گلی اور محلے سے ووٹروں کونکالیں گے ۔جب 17ستمبر کو ڈبے کھلیں گے تو ان میں سے شیر ہی نکلے گا ۔انہوںنے کہا کہ اگر نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظورنہیں تو کیا جس جدوجہد کے لئے نواز شریف نکلا ہے اس کا ساتھ دو گے ۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین کو نظر آرہا تھاکہ 2018ء کا انتخاب بھی نواز شریف جیت جائے گا اور اگر کسی کو شک تھا تو اب وہ بھی دورہو گیا ہے اور اب انشا اللہ 2018ء کا الیکشن نواز شریف ہی جیتے گا ۔انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان کی ترقی چاہتے ہو ، پر امن پاکستان چاہتے ہو ، ترقی کرتا پاکستان چاہتے ہو ، منتخب نمائندے کو عزت چاہتے ہوئے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہو ،ووٹ کی عزت چاہتے ہو تو نواز شریف کا ساتھ دو اور بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائو ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.