لاہورہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے نمائندے کو حنا ربانی کھر کی ٹیکسٹائل ملز میں داخلے کی اجازت دے دی

نیشنل بینک کا 60 کروڑ کا سٹاک حنا ربانی کھر کی مل میں پڑا ہوا ہے،مل کی انتظامیہ بینک کے نمائندے کو سٹاک چیکنگ کی اجازت نہیں دے رہی ہے،درخواستگزار بینک کے وکیل کا موقف

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:34

لاہورہائیکورٹ نے نیشنل  بینک کے نمائندے کو حنا ربانی کھر کی ٹیکسٹائل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر کی ٹیکسٹائل ملز میں بینک کے نمائندے کو داخلے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر بینک کے نمائندے کو ٹیکسٹائل ملز میں داخلے کی اجازت دے دی، درخواستگزار بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل بینک کا 60 کروڑ کا سٹاک حنا ربانی کھر کی مل میں پڑا ہوا ہے،مل کی انتظامیہ بینک کے نمائندے کو سٹاک چیکنگ کی اجازت نہیں دے رہی ہے، درخواستگزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت بینک کے نمائندے کو ٹیکسٹائل مل کے اندر داخل ہوکر سٹاک چیک کرنے کی اجازت دے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بینک نمائندے کو مل میں داخل ہو کر سٹاک چیک کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :