بہاول پور، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن1ملزم گرفتارشراب برآمد،50افراد کی بائیومیٹرک تصدیق

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:32

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،50افراد کی بائیومیٹرک تصدیق،1ملزم گرفتار،شراب برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پراحمدپور شرقیہ اور صدر سرکل بہاولپور میں سرچ آپریشن کیاگیا۔سرچ آپریشن موضع بہاربورانہ، گرواں اور موضع ہتھیجی میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن سرکل کے ایس ڈی پی اوزکی زیر نگرانی کیاگیا،جس میں پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

گھروں کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکار بھی ساتھ تھیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ سمہ سٹہ پولیس کے فرمان علیSIنے ہمراہی ملازمان مخبر کی اطلاع پرموضع بہاربورانہ میںریڈکرکے شراب کشید کرنے میں مصروف محمد بلال کو 50لیٹر دیسی شراب معہ چالوبھٹی گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئیںکارروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ سماج دشمن عناصرکے خلاف آپریشن جاری رہے گا، قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :