چارسدہ، تاجر وں کے مفادات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،حکیم اللہ فوجی

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:07

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی نے کہا ہے کہ تاجر وں کے مفادات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ تاجر اتحاد کے صدر افتخار حسین کی رہائی کیلئے فیڈریشن نے بھر پور تعاون کیا مگر ہمارے مثبت کردار کو غلط رنگ دیا گیا ۔ تاجر رہنماء کو تاجروں کے لئے آواز اٹھانے پر نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کو ننگی گالیوں اور دھمکیوں کے پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

وہ بروز جمعرات متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر حاجی صدیق اللہ خان ، جنرل سیکرٹری رحم باچا، رحیم خان ، حاجی گل ، مزمل ، ملک ظفر ، صالح شاہ ، دائود ، شیرا ز ، فردوس ، عالمگیر ، خان بادشاہ ، عطاء اللہ، زرشید اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل بروز ہفتہ تحصیل بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جس میں ضلع بھر کے مختلف ٹریڈ ز سے وابستہ تاجر بھر پور شرکت کرینگے ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر حکیم اللہ فوجی اور دیگر نے کہا کہ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن نے تاجر رہنماء افتخار حسین صراف کی رہائی کیلئے بھر پور تعاون کیا اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرکے رہائی کا راستہ ہمو ا ر کیا مگر تاجر اتحاد کے رہنمائوں نے ہمارے مثبت کر دار کو غلط رنگ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ تاجر رہنماء کو تاجروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر بلکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ننگی گالیاں اور دھمکیاں دینے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن تاجر وں کے مفادات پر کسی صورت سودا بازی نہیں کریگی اور تاجروں کے مسائل ضلعی انتظامیہ کے ساتھ افہام و تفہیم سے حل کریگی ۔