رہنماء قومی وطن پارٹی خور شید خان عمر زئی کی ضمانت منظوری حق وصداقت کی فتح ہے ، فرمان عمر زئی

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:07

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے رہنماء خور شید خان عمر زئی کی ضمانت منظوری حق اور صداقت کی فتح ہے ، خور شید خان عمر زئی کے فیصلے سے ثابت ہو ا کہ عدلیہ مکمل طور پر اپنے فیصلوں میں آزاد ہے کیونکہ خور شید خان عمر زئی کو ایک ناکر دہ جرم میں نامزد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات حلقہ پی کے 19کے سیکرٹری انفارمیشن فرمان عمر زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی وطن پارٹی کے رہنماء خور شید خان عمر زئی کی ضمانت سے ثابت ہو اہے کہ ملک میں عدلیہ اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہے ۔

مخالفین خور شید خان عمر زئی ناکر دہ جرم میں نامزد کرکے ان کے سیاسی پو زیشن کمزور کرنے کی کو شش کر رہے ہیںاور ان کو غریب عوام سے دور رکھنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے غیور عوام اس بات سے مکمل طور پر باخبر ہے لیکن آج ایک بار پھر ثابت ہو ا ہے کہ حق اور سچائی کے آگے کوئی نہیں آسکتا اور عدلیہ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہے ۔

متعلقہ عنوان :