چارسدہ، عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں مختلف کھیلوں کے مدمیں 142کھلاڑیوں نے ممبر شپ حاصل کی ،چند روز میں مارشل آرٹس مقابلے شروع کئے جائیں گے ،چارسدہ کے عوام میں کھیل کود کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ ہے، جمشید بلوچ

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:07

چارسد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے کہا ہے کہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں مختلف کھیلوں کے مدمیں 142کھلاڑیوں نے ممبر شپ حاصل کی ،آئندہ چند روز میں سپورٹس کمپلکس میں مارشل آرٹس مقابلے شروع کیئے جائیں گے ۔ وہ بروز جمعرات میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جمشید بلوچ نے کھیلوں کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔

چارسدہ کے عوام میں کھیل کود کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ ہے ۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی و صوبائی حکومتیں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ بحیثیت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ان کی کو شش ہو گی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کریںاور یہی باصلاحیت کھلاڑی علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :