کوہستان ،تحصیل پٹن میں آئی ایس ڈبلیو ٹی او کے زیر اہتمام آفات سے نمٹنے کیلئے جاری ٹرینگ پراجیکٹ اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:41

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) لو ئر کوہستان کے تحصیل پٹن کے تین یو نین کونسل میں انڈس سو شل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن (ISWDO)کے زیر اہتمام یو ایس ایڈ سمال گرانٹس ایمبیسیڈرز فنڈز پروگرام کے مالی تعاؤن سے چلنے والا پراجیکٹ-"ضلع لو ئر کوہستان کے مقامی لوگوں کی آفات سے نمٹنے کی استعداد کاری میں اضا فے کا پراجیکٹ اختتام پذیر ہوا ، اس سلسلے میں پٹن کے کوہستان ٹورسٹ ان ہوٹل میں ایک سادہ اور پر وقار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اس تقریب میں ڈی ایم سی ممبران کے علا وہ علا قہ کے عمائدین مذہبی رہنماوؤں سیاسی قائدین ، سرکاری اداروں کے سربراہان کے علا وہ سابقہ ایم پی اے مولانا دلدار خان نے شرکت کی۔اس پراجیکٹ کے تحت مذکورہ تین یونین کونسلوں کی13 گاؤں میں آفات سے نمٹنے کی تنظیموں کو قدر تی آفات سے نمٹنے کیلئے بنیادی تر بیت دی گئی اور آفات سے نمٹنے کیلئے سا ز و سامان ایمر جنسی رسپانس کٹ مہیا کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ابتدا ئی طبی امداد کٹ بھی فراہم کی گئی ، لوگوں کو آفات سے آگاہ کر نے اور دوران آفت لوگوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کیلئے ہر ڈی ایم سی کو ایک میگا فون سپیکر بھی مہیا کی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ ہر گاؤں کی سطح پر قدرتی آفات کے بارے میں آگا ہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں گاؤں کے لوگوں کو قدر تی آفات اور ان سے بچاؤ کے بارے میں آگا ہی دی گئی اور مقامی لوگوں کو معلومات پہنچا نے کے لئے اس پراجیکٹ کے تحت کتابچے ، فلا ئیر اور چارٹس پرنٹ کئے گئے ، اس پراجیکٹ کے تحت 18گورنمنٹ سکولوں میں آفات سے نمٹنے کے لائحہ عمل سکول کے اساتذہ کے معاؤنت سے بنا ئے گئے، اس مو قع پر شر کاء نے آئی ایس ڈبلیو ڈی او اور یو ایس ایڈ سما ل گرانٹس ایمبیسڈرز فنڈز پروگرام کے کاؤشوں کو سراہا اور کہا کہ قدر تی آفات سے نمٹنے کے اقدامات جو اٹھائے گئے ہیں وہ اس علا قے کے تر قی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے پروگرام پورے ضلع میں منعقد کر نے چاہئیں۔

(جاری ہے)

تاکہ ان کے ثمرات سے پورا ضلع مستفید ہو ۔ تمام ڈی ایم سی ممبران نے آئی ایس ڈبلیو ڈی او اور یو ایس ایڈ سما ل گرانٹس ایمبیسڈرز فنڈز پروگرام کا شکریہ ادا کیا ، کہ انہوںنے اپنے پراجیکٹ کیلئے اس علا قے کو منتخب کیا۔ پروگرام کے آخر میں یو ایس ایڈ کے نمائندہ کی موجود گی میں13ا تنظیمیات میں میگا فون سپیکر تقسیم کئے گئے ۔ تقریب کے آخر میں آئی ایس ڈبلیو ڈی او کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر طالب جان نے تمام شرکاء کا تقریب میں شر کت کر نے پر انکا شکریہ ادا کیا۔