کابل کرکٹ سٹیڈیم پر دہشترگردی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پاکستان

حملے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ، دفتر خارجہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) : پاکستان نے 13ستمبر کو کابل کرکٹ سٹیڈیم کے نزدیک ہونے دھشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے شہر کابل میں کرکٹ سٹیڈیم کے نزدیک ہونے والے دھشتگردی کے حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ ا س حملے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھشتگردی کے حملوں پر پرزور مذمت کرتا ہے اور افغانستان کے امن واستحکام کیلئے اپنا کردار اد ا کرنے کیلئے تیا رہے ۔