وزیر خارجہ نے ہمسائیہ ممالک کا کامیاب دورہ کیا ہے ،

نفیس زکریا خطے میں امن وامان کیلئے افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے ، پاکستان افغانستان امن کیلئے مزاکرات کی حمایت کرتا ہے ، چاہتا ہے افغان قیادت طالبان کے ساتھ مذاکرات کرکے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنائے، ترجمان دفتر خارجہ دھشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، سب کو ملکر اس کے خلاف کام کرنا ہوگا ، ایکدوسرے پر الزام تراشی سے مسائل کا حل تلاش نہیںکیا جاسکتا، وزیر دفاع نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے بارے میں بات کی ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں واضع ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظالمانہ کاروائیاں کررہا ہے ، شوٹ گنز کے ذریعے عورتوں ، نوجوانوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، ظالمانہ کاروائیوں سے متاثرہ افراد اندھے ہوچکے او ر زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں،کلبھوشن میڈیا کے سامنے اپنے جرائم کا اقرار کرچکا ہے البتہ پاکستان عالمی عدالت میں اپنے موقف کا دفاع کرے گا، بھارتی رہنمائوں کے بیانات پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:24

وزیر خارجہ نے ہمسائیہ ممالک کا کامیاب دورہ کیا ہے ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے حالیہ دنوں میں ہمسایہ ممالک کا کامیاب دورہ کیا ہے ۔خواجہ آصف نے چین، ترکی اور ایران کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں ، انہوںنے ہمسایہ ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران موقف اختیار کیا کہ افغانستان میں امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

قیام امن کیلئے امن کے علاوہ کوئی دوسرا حل ممکن نہیں۔خطے میں امن وامان کیلئے افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے ، پاکستان افغانستان امن کیلئے مزاکرات کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ افغانستان کی قیادت ، طالبان کے ساتھ مزاکرات کرکے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دھشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے لہذا سب کو ملکر اس کے خلاف کام کرنا ہوگا ، ایکدوسرے پر الزام تراشی سے مسائل کا حل تلاش نہیںکیا جاسکتا۔

خواجہ آصف نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے بارے میں بات کی۔ دفترخارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نفیس زکریا نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن نے بھارتی کی دھشتگردی کی کاروائی اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے ساتھ مظالم اور روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھارت کے موقف کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 112صفحات پر مشتمل رپورٹ میں واضع طور لکھا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظالمانہ کاروائیاں کررہا ہے گزشتہ عرصے کے دوران شوٹ گنز کے ذریعے عورتوں ، نوجوانوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میںلکھا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی ان ظالمانہ کاروائیوں سے متاثرہ افراد اندھے ہوچکے ہیں او ر زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یکم ستمبر سے لیکر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9کشمیریوں جن میں اشفاق احمد پادر، پرویز احمد وانی، نیام احمد ، مقصود احمد شاہ، شاہد احمد شیخ، طارق احمد بھٹ، الطاف احمد راٹھور، دائود احمد خان اور سحراحمد وانی کو شہید کرنے کے علاو ہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں 74لوگوں کو زخمی کیا۔ انہوںنے مظلوم کشمیریوںکو غیرقانونی طور حراست میں رکھنے کی بھی مذمت کی۔

ترجمان نفیس ذکریا نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئے آئندہ ہفتے نیویارک روانہ ہونگے۔ جہاں پر وزیراعظم کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ دیگر ممالک کے راہنمائوںکیساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف کی افغان وزیر خارجہ کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقات طے ہے ۔

اس کے علاوہ دیگر ممالک کے راہنمائوں کے ساتھ بھی ملاقاتیںہوسکتی ہیں۔بھارتی حکومت کی طرف سے کلبھوشن یادیو کے مقدمے کو عالمی عدالت میں لے جانے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ کلبھوشن میڈیا کے سامنے اپنے جرائم کا اقرار کرچکا ہے البتہ پاکستان عالمی عدالت میں اپنے موقف کا دفاع کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتا رہا ہے ۔

بھارتی راہنمائوں کے بیانات پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کنڑول لائن پر فائرنگ اور سرحدوں کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے، پاکستانی افواج انکو منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پاکستان ، بھارت کی ہٹ دھرمی اور کنٹرول لائن پر فائرنگ اور سرحدوں کی خلاف ورز ی کو عالمی سطح پر آواز بلند کرتا رہا ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں ک مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔