فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے طالبات کی ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) لاہورہائیکورٹ نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبات کی ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تصدیق نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے خدیجہ الکبری سمیت 36 طالبات کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیا کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں مکمل کر لی ہیں۔پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔ ڈگریاں تصدیق نہ ہونے کے باعث ہائوس جاب شروع نہیں ہورہا،لہذا عدالت پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کو ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔