انڈونیشیا میں مسلمانوں کی سہولت کے لیے موبائل مسجد متعارف کروا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 17:56

انڈونیشیا میں مسلمانوں کی سہولت  کے لیے موبائل مسجد متعارف کروا دی ..
انڈونیشیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : بحیثیت مسلمان روزانہ پانچ وقت نماز کی ادائیگی ہمارے مذہبی فرائض کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس فرض کی ادائیگی کے لیے اندونیشیا میں مسلمانوں کی سہولت کے لیے ایک موبائل مسجد متعارف کروا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے ایک شہر میں ایک مذہبی تنظیم نے مسلمانوں کے لیے ایک موبائل مسجد کی سہولت متعارف کروا دی۔

(جاری ہے)

یہ موبائل مسجد نماز کے اوقات میں ایسے علاقہ جات میں پہنچ جاتی ہے جہاں مسجد قریب نہیں ہوتی۔ اس موبائل مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ ساتھ وضو کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ نماز سے پہلے باقاعدہ طور پر اذان دی جاتی ہے۔ اس موبائل مسجد میں خواتین کے لیے بھی نماز کی ادائیگی کی الگ جگہ بنائی گئی ہے۔ اس موبائل مسجد کے متعارف کروانے کے بعد شہری بھی کافی خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ موبائل مسجد کی وجہ سے ہمیں نماز کے اوقات میں مسجد کی تلاش میں نہیں جانا پڑتا۔

متعلقہ عنوان :