کراچی، امجد صابری قتل کیس میں ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے پروڈکشن آرڈر جاری

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔ عدالت نے سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔ ملزمان کے خلاف معروف قوال امجد صابری، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :