احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 20سمبرکو طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 ستمبر 2017 15:36

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 20سمبرکو طلب کرلیا
 اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 ستمبر۔2017ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس پر کیس کی سماعت کی، عدالت نے نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کر لیا جس کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس ان کے گھر گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں 20 ستمبر کی صبح 9 بجے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :