پشاور میں افغان سفارتکار کا بیٹا بھی ڈینگی کا شکار ہوگیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:24

پشاور میں افغان سفارتکار کا بیٹا بھی ڈینگی کا شکار ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) پشاور میں افغان سفارتکار کا بیٹا بھی ڈینگی کا شکار ہوگیا ہے ۔ افغان سفارتکار کے گیارہ ماہ کے بیٹے کو نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔

(جاری ہے)

پشاور میں افغان سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری فواد انوارے کے گیارہ ماہ کے بیٹے میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ،ڈینگی کی تصدیق کے بعد ان کے بیٹے کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے اب تک پچیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :