پاک،چین مشترکہ فضائی مشقیں کورلا ائیر بیس ، چین میں بھر پور طریقے سے جاری

مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی بھی حصہ لے رہے ہیں

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:17

پاک،چین  مشترکہ فضائی مشقیں کورلا ائیر بیس ، چین میں بھر پور طریقے سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) چین کے کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین۔VI ، بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔ اس مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اورZDK طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کیJ-8, J-11, JH-7 اور KJ-200 AWACSطیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔فضائی مشق ’’شاہین۔VI‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین ۔V مشقو ں میں چینی فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :