پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیصل ۱ٓباد میں کریک ڈائون جاری، متعدد فوڈ پوائنٹس سر بمہر

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:14

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیصل ۱ٓباد میں بھرپور کریک ڈائون جاری ہے اورکئی فوڈ پوائنٹس نا قص و غیر معیاری انتظامات کے باعث سر بمہر کردئیے گئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق لائلپور ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چک 32 ج ب میں واقع نصیر سوڈا واٹرکومصنوعی چینی استعمال کرنے،برانڈڈ بوتلوں میں مشروب کی فلنگ اورغیر فلٹر شدہ پانی استعمال کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

مدینہ ٹائون کی ٹیم نے احمد پان شاپ کو گٹکا ،ون ٹوون،ون ٹو فائیو،رتن،پان پراگ اور زائدالمیعادمشروبات فروخت کرنے پر سیل جبکہ جناح ٹائون کی ٹیم نے کوکیانوالہ روڈ پر واقع عمران بیکری کو ٹوٹے ہوئے اور بوسیدہ انڈوں کو بیکری آئٹمز میںاستعمال کرنے ،ورکرز کا جیولری استعمال کرنے اور فٹ لیول پرکام کرنے پر سیل کر کے ،700ٹوٹے ہوئے انڈوں اور 6لٹر زائدالمیعاد مشروبات کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

مزید کاروائیوں میں جھنگ روڈ پر واقع بسم اللہ نون پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے کی وجہ سے سربمہر کر کے 910پیکٹ گٹکاساشے موقع پر ضائع کردئیے۔ مزید کاروائیوں میں بلال روڈ ،چھوٹی 79، ٹرک سٹینڈ جھنگ روڈ،ایڈن گارڈن،قبرستان روڈ جڑانوالہ،روڈالہ منڈی اوربوٹے والی جھال پر واقع داتاہجویری کریانہ،المکہ پیور ڈرنکنگ واٹر،آصف جنرل سٹور،شاہد چکن شاپ،سلطانیہ پکوان سنٹر، میاں عبدالطیف ملک شاپ،SJچسکا پوائنٹ،رانا ہوٹل،جبار ٹی سٹال،باباعلی ٹی سٹال،نیو بٹ پان شاپ،محمود آئس فیکٹری،طارق ہوٹل،الرحمان ٹی سٹال ،رمضان ہوٹل،عتیق فوڈز اور عابد حسین کریانہ سٹور کا وزٹ کیا اوروزٹ کے دوران فریزرز میں بے ترتیب سامان رکھنے، چکن اور دودھ کاریکارڈ نہ رکھنے ،ورکرز کا میڈیکل نہ ہونے اورورکرز کا ورکنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے وارننگ لیٹر جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :