پیپلزپارٹی کے 5سالہ درو حکومت میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہیں،

ان کے دور میں کوئی میگاواٹ پراجیکٹ نہیں لگا،پیاز کی مصنوعی قلت بن گئی ہے، قیمتوں میں کمی آرہی ہے وزیرمملکت برائے سیفران غالب خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:06

پیپلزپارٹی کے 5سالہ درو حکومت میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) وزیرمملکت برائے سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 5سالہ درو حکومت میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں،ان کے دور میں کوئی میگاواٹ پراجیکٹ بھی نہیں لگا،پیاز کی مصنوعی قلت بن گئی ہے،اب قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غالب خان نے کہا کہ بلوچستان میں 90فیصد زمین بنجر ہے۔

اور زرعی زمین بہت کم ہے،جبکہ پاکستان کی آبادی بڑھتی جارہی ہے۔ پیاز کی مصنوعی قلت بن گئی ہے۔پیاز کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 5سالہ دورحکومت میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں۔ان کے دور میں کوئی میگاواٹ پراجیکٹ بھی نہیںلگا۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر تمام مسلم ممالک کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :