الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران شکایات کے اندراج کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:32

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران شکایات کے اندراج کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ یہ کنٹرول روم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق کنٹرول روم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (الیکشنز) کی نگرانی میں قائم کرے گا جو ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج کی وصولی کے ساتھ ساتھ انتخابی بے ضابطگیوں کی شکایت بھی موصول کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 لاہورIII- کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تمام شکایات کو فوری طور پر نمٹا دیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شکایات ملنے پر 7 وزراء کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں جن میں وفاقی و صوبائی وزراء شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ یہ شکایات مختلف شکایت کنندگان کی طرف سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو موصول ہوئی تھیں جنہیں موثر طور پر نمٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :