پاکستان طالبہ کنزہ عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایم بی اے کی طالبہ کے طور پر سب سے بڑا اعزاز (دی سیڈ پرائز) حاصل کرلیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:22

پاکستان طالبہ کنزہ عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایم بی اے کی طالبہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان طالبہ کنزہ عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایم بی اے کی طالبہ کے طور پر سب سے بڑا اعزاز (دی سیڈ پرائز) حاصل کرلیا۔ کنزہ عظیم نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر مذکورہ بزنس سکول سے مکمل کرلیا ہے۔ یہ بزنس سکول آکسفورڈ یونیورسٹی کے سینٹ ہیوگز کالج کا رکن ہے۔ کنزہ عظیمی نے یہ پوزیشن 58 ممالک سے 327 طلبہ و طالبات کی کلاس میں سے حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

بزنس سکول کے پرنسپل پیٹر ٹوفینو نے کورس کی اختتامی تقریب میں کنزہ کے لئے شاندار ایوارڈ کا اعلان کیا۔ یہ تقریب سینچوریس اولڈ شولڈونین تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ ’’دی سیڈ پرائز‘‘ ایم بی اے کے اس طالب علم کو دیا جاتا ہے جو آکسفورڈ کمیونٹی کے ایم بی اے پروگرام میں شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ کنزہ عظیمی نے 2013ء میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے گریجویشن کیا۔ وہ اس وقت سے خواتین کی بااختیاری اور سماجی اثرات کے لئے کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :