خواہش ہے بیرون ملک گئے 3 ہزار کروڑ واپس آئیں ،ْ

کرپشن والوں کا سفر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہو ،ْفواد چوہدر ی نیب کو طاقتور بنانے کیلئے اپوزیشن اورحکومت کے درمیان بات کرنے کی اشد ضرورت ہے ،ْ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے با ت چیت

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:17

خواہش ہے بیرون ملک گئے 3 ہزار کروڑ واپس آئیں ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بیرون ملک گئے 3 ہزار کروڑ واپس آئیں اور کرپشن والوں کا سفر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہو۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اگر نیب اپنا کام مؤثر انداز میں کرتا تو کسی کو سپریم کورٹ میں آنے ضرورت نہ پڑتی اور یہ نوبت نہ آتی، ہمارے ادارے کام نہیں کررہے اس لئے پاناماکیس سپریم کورٹ آیا، نیب کے پاس یہ کیس 17 سال سے التوا میں پڑا ہوا تھا کئی مہینے اور سال گزرنے کے بعد بھی کیس فائل نہیں ہوئے اگر سپریم کورٹ اور ججز پاناما کیس کے پیچھے نہ ہوں تو یہ کیس بھی مکمل نہ ہوتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جمعہ کو فیصلہ دے دیں گے (آج) جمعہ تک کیس کی بحث بھی ختم ہوجائے گی نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ایک گھنٹے میں اپنی بحث سمیٹ لیں گے، ہماری خواہش صرف اتنی ہے کہ بیرون ملک پڑا ہوا پاکستانیوں کا 3 ہزار کروڑ پاکستان میں واپس لایا جائے اصل رقم اس سے بھی زیادہ ہے لیکن کرپشن والوں کا سفر جاتی عمراہ لاہور سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہونا چاہئے اور نوازشریف پیش نہ ہوئے تو لوٹا ہوا پیسا بھی لائیں گے ۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں چیئرمین نیب ریٹائر ہو رہے ہیں ،ْاس وقت نیب میں اصلاحات کرنے اور نیب قوانین میں ترمیم لانے کا ہے اور نیب کو طاقتور بنانے کیلئے اپوزیشن اورحکومت کے درمیان بات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔