Live Updates

تحریک انصاف نے عبوری نظام سے پہلے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں شروع کر دیں ،ْ

ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورانتخابی اصلاحات پر بھی مشاورت ،ْشاہ محمود قریشی کی زیر قیادت وفد جلد ہی ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کریگا

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:17

تحریک انصاف نے عبوری نظام سے پہلے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) تحریک انصاف نے عبوری نظام سے پہلے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان سے بیک ڈور رابطہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے مشاورت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورانتخابی اصلاحات پر بھی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت وفد جلد ہی ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور نئے اپوزیشن لیڈر کے نام پرغور کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات