امریکی سینیٹرز کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پا کستان نے اس جنگ میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنے میں کوشاں ہے، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کو مسترد کردیا ہے اور اس سلسلے میں پاک فوج کا کردار مثالی رہا جس نے 2 برسوں کے دوران دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں بہترین عملی اقدامات کیے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن کا رول نبھا رہا ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا امریکی سینیٹرزجان میک کین، لنڈسی اولن، الزبتھ ورن،سینیٹر شیلڈن

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:03

امریکی سینیٹرز کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) امریکی سینیٹرز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان نے اس جنگ میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمیکیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنے میں کوشاں ہے، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کو مسترد کردیا ہے اور اس سلسلے میں پاک فوج کا کردار مثالی رہا جس نے 2 برسوں کے دوران دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں بہترین عملی اقدامات کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف امریکی سینیٹرز نے پاکستانی فوج کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ پاکستان نے اس جنگ میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سینٹرز کا یہ اظہار خیال ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات کی نفی کرتا ہے۔امریکی سینٹرز پاکستانی فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تائید کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سینیٹر جان میک کین کا ماننا ہے کہ اہم دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے بخوبی اس بات کا مشاہدہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنے میں کوشاں ہے۔پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا بھی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں امید ہے کہ پاکستان موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ سینیٹر جان میک کین کے مطابق اس دورے میں پاک افغان تعاون اور تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی جس کے نتائج کامیابی کی طرف بڑھتے قدموں کی طرح ہیں۔

سینٹر لنڈسی اولن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی اصل کامیابی یہ ہے کہ حالیہ برسوں میں اس نے فاٹا کی شورش زدہ صورتحال پر قابو پایا۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کو مسترد کردیا ہے اور اس سلسلے میں پاک فوج کا کردار مثالی رہا جس نے 2 برسوں کے دوران دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں بہترین عملی اقدامات کیے۔سینیٹر الزبتھ ورن کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن کا رول نبھا رہا ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اور امریکا کو پاکستان کے ساتھ شراکت داری کرنی پڑے گی جبھی ہم دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیت سکیں گے۔سینیٹر شیلڈن نے پاک فوج کو مبارک داد دیتے ہوئے جنوبی وزیرستان کا ذکر کیا ان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں امن کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :