این ائے 120 کا ضمنی انتخاب; الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو مراسلہ ..
تازہ ترین : 1

این ائے 120 کا ضمنی انتخاب; الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو مراسلہ

انتخابی حلقے میں ہونے والے جلسوں کو فوری طور پر روکا جائے ۔ مراسلہ

این ائے 120 کا ضمنی انتخاب; الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء): لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ حلقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے جاری کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقے میں جلسے جلوس ہو رہے ہیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔بعض سیاسی جماعتیں آج حلقے میں جلسوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ انتخابی حلقے میں ہونے والے جلسے جلوسوں کو فوری طور پر روکا جائے۔ اور انتخابی حلقے میں جلسوں کی اجازت نہ دی جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 13:15:10

اپنی رائے کا اظہار کریں