ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 ستمبر 2017 13:12

ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو ..
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ستمبر 2017ء):اطالوی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے دو ایسے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے جو امریکی صدر ٹر مپ کا ماسک پہن کر بنک کی کیش مشینیں لوٹتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق اطالوی پولیس نے دو ایسے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے جو بنک کی کیش مشینیں لوٹنے میں ماہر تھے ۔

(جاری ہے)

انکا طریقہ واردات اس لحاظ سے منفرد تھا کہ یہ دونوں بھائی دوران واردات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہنتے تھے۔

دونوں بھائیوں کی عمر 26اور 30سال ہے۔ یہ دونوں شمالی اٹلی کے شہر ٹیورن میں بنک کی کیش مشینوں کو لوٹتے تھے۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے امریکی صدر ٹرمپ کے چہرے والے ماسک اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والے دیگر اوزار قبضے میں لے لیے تھے۔ویڈیو میں امریکی صدر ٹرمپ کا ماسک پہنے شخص کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔