عنبرین قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:27

عنبرین قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) مکول کی رہائشی عنبرین قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ۔ مقدمہ میں مجموعی طور پر 42 گواہ شامل ہیں جن میں سے 11 کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل گلیات کے علاقہ مکول کی رہائشی 17 سالہ لڑکی عنبرین کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا گیا تھا۔ پولیس نے کیس میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جو تاحال جیل میں ہیں۔ چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کیس کی سماعت تیزی سے جاری ہے۔ عدالت نے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے شروع کر دیئے ہیں، اب تک 11 گواہوں کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں، عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :