ڈینگی اہم قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:11

ڈینگی اہم قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈینگی اہم قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے رکن حامد الحق نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اور ان کا بیٹا اس وقت ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں‘ صوبائی حکومت کے اقدامات تو الگ بات ہے مگر وفاقی حکومت کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس پر سپیکر نے کہا کہ یہ اہم قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہماری اس مرض کے حوالے سے جب جرمن ٹیم سے ملاقات ہوئی تو وہ اس بات پر حیران ہوئے کہ پنجاب میں اس مرض پر موثر انداز میں قابو پایا گیا ہے اور وہ حیران تھے کہ اس مرض سے 25ہزار ہلاکتیں کیوں نہیں ہوئیں۔ سندھ اور بلوچستان نے بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ سب کو مل کر اس مرض کا سدباب کرنا چاہیے۔