قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کورم کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے معطل رہی

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:11

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کورم کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے معطل رہی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں حق رسائی معلومات بل 2017ء پر دوسری خواندگی کا عمل جاری تھا کہ پیپلز پارٹی کے رکن نذیر احمد بگھیو نے کورم کی نشاندہی کردی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے ایوان میں گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی بناء پر سپیکر نے کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی۔

متعلقہ عنوان :