خواجہ سعد رفیق نے این اے 120 میں ہارنے کا اعتراف کر لیا، چودھری نثار سے بھی درخواست کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 12:52

خواجہ سعد رفیق نے این اے 120 میں ہارنے کا اعتراف کر لیا، چودھری نثار سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی خدمت میں سب سے بڑے خواجہ، خواجہ سعد رفیق حاضر ہوئے ۔ اور انہوں نے ملاقات میں چودھری نثار علی خان کو کہا کہ آپ مہربانی کریں اور مریم نواز پر، بیگم کلثوم نوا ز پر ، شریف خاندان کی وزارثت پر اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر حملے نہ کریں۔

کیونکہ آپ کی وجہ سے مریم نواز این اے 120میں ہار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز سمیت پارٹی قیادت پر حملے بند کر دیں کیونکہ مریم نواز ایک جنگ لڑ رہی ہیں اور آپ کے ان حملوں سے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کہیں کہیں یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ چودھری نثار علی خان شریف خاندان کو مسلم لیگ ن سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اور ایک اور خبر یہ بھی ہے کہ شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان واپس آ کر شہباز شریف ترکی یا چین چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :