Live Updates

الیکشن کمیشن نے صبر کی بجائے جلد بازی کا مظاہرہ کیا،فواد چوہدری

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،عمران خان کے پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں ،یہ نارمل الیکشن کمیشن کا طریقہ کارہے،اتنی سیریس بات نہیں ہے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:51

الیکشن کمیشن نے صبر کی بجائے جلد بازی کا مظاہرہ کیا،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صبرکا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے،الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،عمران خان کے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے،یہ ایک نارمل الیکشن کمیشن کا طریقہ کارہے،جس کو فالو کیا گیا،اتنی سیریس بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کیس ہائیکورٹ میں لگا ہوا تھا،تو الیکشن کمیشن کو انتظار کرلینا چاہیے تھا۔ یہ ایک طریقہ کار ہے جس کو الیکشن کمیشن نے فالو کیا ہے۔ یہ کوئی انتی سیریس بات نہیں ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان مسلسل الیکشن کمیشن میں پیش ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود الیکشن کمیشن میںپیش ہوں گے۔الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہے اس کے سامنے پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات