Live Updates

نیب پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:51

نیب پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب)پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عاشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پر کرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہیکہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کررہے ہیں اور وہاں سے تعاون کی امید ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الزمات کے بعد عائشہ گلالئی کو خط لکھا تھا جس میں انہیں پارٹی کا منحرف رکن قرار دیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات