Live Updates

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ایک ‘ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم ‘ 25 ستمبر کو عمران خان کو ایک بار پھر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 ستمبر 2017 11:54

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 ستمبر۔2017ء) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 توہین رکنی بینچ نے عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اکبر ایس بابر کی طرف سے احمد حسن ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے، جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتے تو یہاں ہونا چاہیے تھا لہذا الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھائے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ میں آج ہی سماعت ہونی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس نے لارجر بنچ بنا دیا ہے جو آج سماعت کرے گا جب کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے، عمران خان بیرون ملک تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئر مین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ انہیں ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل اور تحریک انصاف کے راہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قابل ضمانت وارنٹ نکالے، جو سمن ہی ہوتا ہے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں باہراعوان نے کہا کہ یہ فیصلہ کرناضروری ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے کیس کااختیارہے یانہیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے،جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی،اداروں کا احترام کرتے ہیں تو یہاں ہونا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھائے۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں،وہ بیرون ملک میں تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں،جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات